19 فروری 2014 - 20:30
علی یونسی،طاہرالقادری: دہشتگردی، اتحاد کی راہ میں رکاوٹ

اسلامی جمہوریہ ایران کے خصوصی مشیر نے تہران میں پاکستان کے معروف عالم دین اور منہاج القرآن پاکستان کے سربراہ شیخ طاہر القادری سے ملاقات کی۔ علی یونسی نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگرد گروہوں کی کاروائياں قوموں میں اتحاد کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئي ہیں۔

ابنا:  علی یونسی نے شیخ طاہرالقادری سے ملاقات میں کہا کہ علماء اسلام کو اتحاد کے ہدف کے لئےکام کرنا چاہیئے اور انتہا پسند گروہوں کو مسترد کردینا چاہیئے تا کہ مسلمانوں کے درمیان برادری کی راہ میں موجود رکاوٹیں ختم ہوں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی مشیر علی یونسی نے پاکستان میں دہشتگرد انتہا پسند گروہوں کی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں ان کاروائيوں سے نقصان ہورہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان سمیت ہمسایہ ملکوں کو جوابدہ ہونا ہوگا۔ علی یونسی نے کہا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ آخر کس طرح القاعدہ، طالبان اور دیگر انتہا پسند گروہ پاکستانی حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے آزادانہ طور پر سرگرم عمل ہیں؟ واضح رہے کہ آٹھ فروری کو جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے جکیگور علاقے میں جیش العدل نامی دہشتگردوں نے پانچ سرحدی جوانوں کو اغوا کرلیا تھا۔

.......

/169